تاریخ آؤ بحرِ تاریخ سے موتی ڈھونڈیں

آؤ بحرِ تاریخ سے موتی ڈھونڈیں

-

- Advertisment -

ممکن نہیں ہے یہ، ممکن نہیں
ایک ایک جنگجو،
وہ ہر ایک قاتل،
چُنیدہ قصائی،
سب کٹ مرے!
ہرگز نہیں ۔۔۔
میں ہوتا اگر
دیکھ لیتا انہیں ۔۔۔
نقشہ میداں کا کوئی
بتاؤ مجھے،
کس طرح سے پِٹے
جنگجو عرب کے؟

پھر برس ایک گزرا،
کہ میداں احد کا
میرے سامنے تھا،
اک طرف طنطنہ میری افواج کا،
اور مخالف میں دشمن کی تھی عاجزی،
میں نے دیکھا یمین و یسار و قلب
اور پُشتہ،
میں حیراں ہوا ۔۔!!
قلیل اس گروہ کے پس و پیش سے
تو میں آگاہ تھا۔۔۔
یہ جنگی قواعد، یہ امّی، یہ نابلد،
میری بحرِ تحیّر میں غوطہ زنی
بے وجہ تو نہیں ۔۔۔

وہ خندق کا نقشہ،
میری بے بسی!
حق شناسی کی گھاٹی وہ تھی آخری،
اشک آنکھوں میں تھے اور گردن جھکی،
گرہیں جہالت کی سب کھُل چکیں،

وہ جو باطل کی خاطر کڑکتی رہی،
اب وہ تلوار ننگی تھی اسلام کی،

ارضِ موتہ پاکیزہ لہو سے، سنو!
تر بہ تر ہوگئی،
تو یہی
اک سپاہی کے درجے بلند کر گئی،
سر کٹے، جسم گرتے رہے بے طرح،
ٹوٹیں تلواریں نوَ اور لقب مل گیا،
لسانِ نبی سے مجھے سیف کا،

سیف الله گری اہلِ کفّار پر،
اہلِ روما پہ، فارس کے دشت و مرغزار پر،

اجنادین و یمامہ، حلب اور یرموک،
اپنی تاریخ لکھی تھی تلوار سے،

یہ شہادت کی دل میں حرص ہی رہی،
حرص ہی رہی اہلِ باطل کے دل میں،
کہ الله کی تلوار کو توڑ دیں،

حمص میں لِیے وہ بدن چاک چاک،
اپنے مالک سے آخر یونہی جاملے!

انا لله وانا الیه راجعون ۔۔

Latest news

بليم گيم۔آخرى حصه

? مہوش کرن ~~~~~ گن فائر کی آواز پر ڈرائنگ روم کی طرف تیزی سے بھاگتے ہوئے وہ مستقل نائلہ کو...

اندر باہر کا رشتہ

✒: ام مریم آمنہ نے جیسے ہی فجر کی نماز پڑھ کے سلام پھیرا تو آیان کو جاۓ نماز پر...

محبتیں زندہ رہتی ہیں!

✍? مریم خالد استاد ذوق کو کسی ہمدمِ دیرینہ کا ملنا مسیحا و خضر کی ملاقات سے بہتر لگتا ہو...
- Advertisement -

رحمت کا سودا

رحمت کا سودا تحریر : خدیجہ اسحاق "رخشی آپی ....اتنی بے جا پابندیاں نہ لگایا کریں پلیز! آپ کو تو ہر...

سوال نمبر 2

میں ایک شادی شدہ عورت ہوں۔ تین بچے ہیں۔ شوہر اور سسرال والے میری بات کو کوئی اہمیت نہیں...

Must read

بليم گيم۔آخرى حصه

? مہوش کرن ~~~~~ گن فائر کی آواز پر ڈرائنگ روم...
- Advertisement -

You might also likeRELATED
Recommended to you