تربیت اولاد اندر باہر کا رشتہ

اندر باہر کا رشتہ

-

- Advertisment -

✒: ام مریم

آمنہ نے جیسے ہی فجر کی نماز پڑھ کے سلام پھیرا تو آیان کو جاۓ نماز پر کھڑے پایا ۔اس نے آدھی آستینوں کی ٹی -شرٹ اور بمشکل گھٹنوں تک پہنچتا شارٹ پہن رکھا تھا انھوں نے تاسف سے سر ہلایا ۔ایک تو وہ اٹھا اتنی دیر سے کہ جماعت کا وقت گزر چکا تھا ۔ آمنہ اسے سمجھانے کے لیے دلائل سوچنے لگیں. جوان ہوتی اولاد کو سمجھانا بھی ایک الگ ہی مشن ہے ۔انھیں فکر لگی کہ یہ اس کی عادت ہی نہ بن جائے.
جب آیان نماز پڑھ چکا تو انھوں نے اسے اپنے قریب بٹھا لیا اور پیار سے اس کے بالوں میں ہاتھ پھیرا ۔آیان ان کا محبت بھرا لمس پا کر کچھ اور قریب ہو گیا. وہ ابھی اپنی غلطی سے انجان تھا.
آمنہ نے اسی پیار بھرے انداز میں پوچھا
بیٹا ! کالج کتنے بجے جانا ہے ؟؟
اماں ! آٹھ بجے کلاس شروع ہوگی تو پندرہ منٹ پہلے پہنچنا ہے ۔ چھٹیوں کے بعد آج پہلا دن ہے تو پڑھائی تو کوئی خاص نہیں ہونی. آیان نے لاپرواہی سے جواب دیا.

اچھا !! آمنہ نے کچھ سوچتے ہوئے کہا. ایسا کریں آج آپ ان ہی کپڑوں میں کالج چلے جائیں.
اب وہ آیان کا ردعمل دیکھنے لگیں جو ان کی توقع کے عین مطابق تھا.
کیا !!! یہ کیسے ممکن ہے اماں؟ میں کالج جارہا ہوں تو اپنے یونیفارم میں ہی جاؤں گا نا ۔کیا ہوگیا ہے؟ اس نے حیرانگی سے ماں کو دیکھتے ہوئے کہا ۔
ہاں نا بیٹا! ہوسکتا ہے آج چوکیدار بھی نیکر شرٹ پہن کر آیا ہو.
آمنہ نے کچھ سنجیدگی سے بات مکمل کی.
آیان گویا کرنٹ کھا کر پیچھے ہٹا پھر خفگی سے بولا.
بھلا یہ کیسے ممکن ہے پرنسپل صاحب تو اس حالت میں اسے کالج میں گھسنے ہی نہ دیں ۔پھر اس کی سنے گا کون؟ وہ اپنے یونیفارم میں ہوگا تو ہی سب کو پتا لگے گا کہ یہ چوکیدار ہے.

اس کا مطلب ہے کہ اگر انسان کوئی مخصوص کام کرنے جارہا ہو تو اس کے مطابق اپنے لباس کا خیال رکھنا پڑے گا؟ آمنہ نے سوالیہ انداز اپنایا.
جی اماں !دیکھیں نا اگر میں شادی میں جاؤں گا تو اس حساب سے تیار ہوں گا نا. کوئی شیروانی ،کرتہ یا سوٹ پہنوں گا اور اگر دوستوں کے ساتھ کھیلنے جاؤں گا تو ٹراؤزر شرٹ میں ہی چلا جاؤں گا ۔آیان نے اپنے تجربے کے مطابق فلسفہ جھاڑا ۔

آمنہ اسی مقام پر اسے لانا چاہتی تھیں
بیٹا! یہی بات تو میں آپ کا سمجھانا چاہ رہی تھی ۔دیکھیں بیٹا ! انسان کی باہر کی شخصیت اس کے اندر کے جذبات پر بھی اثر انداز ہوتی ہے. کوئی خاص کام کرنے کیلئے اگر آپ اس کے مطابق لباس زیب تن کرتے ہیں تو آپ کے اندر نہ صرف وہ کام کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے بلکہ آپ وہ کام خوشی سے سر انجام دیتے ہیں. میں اکثر سوچتی ہوں کہ جب ہم نماز کی تیاری کرتے ہیں تو وضو بناتے ہیں، پاک جگہ کا انتخاب کرتے ہیں لیکن لباس کے معاملے میں لاپرواہی برت جاتے ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ ارشاد۔ فرماتا ہے کہ
“یَـٰبَنِیۤ ءَادَمَ خُذُوا۟ زِینَتَكُمۡ عِندَ كُلِّ مَسۡجِد.” سورۃ الأعراف.
“اے آدم کے بیٹو! ہر نماز کے موقع اپنی زینت سے آراستہ ہو جایا کرو.”

مجھے اشفاق احمد کی بات یاد آرہی ہے کہ “اندر اور باہر کا بڑا قریبی رشتہ اور رابطہ ہوتا ہے،”
یعنی ظاہری حلیہ اندر کے جذبات کو جگا دیتا ہے. جیسے کیموتھراپی یعنی باہر کی شعاعیں آپ کے اندر کا کینسر ٹھیک کر دیتی ہیں اسی طرح بیرونی طہارت و پاکیزگی آپ کے اندر کو پاک وصاف رہنے پر ابھارتی ہے جیسے یہ دیکھو ۰۰۰۰۰ انھوں نے اپنی سفید چادر جس پر مختلف رنگوں کے چھوٹے چھوٹے پھول بنے ہوئے تھے اس کے سامنے پھیلائی۔ یہ میں نے نماز کیلئے رکھی ہوئی ہے، اس کو میں خوشبو لگا کر رکھتی ہوں ۔ اس کو اوڑھ کر جب میں نماز کیلئے کھڑی ہوتی ہوں تو خاص کیفیت طاری ہوجاتی ہے. ایسے لگتا ہے ایک روشنی سی میرے اندر اتر گئی ہو ۔ پھر اپنے رب سے میرا تعلق بھی مضبوط ہو جاتا ہے اس کے بعد مجھے اپنی نماز کا ایک ایک لفظ سمجھ بھی آرہا ہوتا ہے جو مجھ پر جادو کی طرح اثر کرتا ہے ۔ آمنہ ایک جذب کے عالم میں بولتی چلی گئیں. آیان کو لگا وہ بھی کسی سحر میں گرفتار ہو گیا ہے. وہ بھی نرمی سے بولا واقعی اماں! سب سے زیادہ حق تو اللہ کا ہے کہ ہم جب اس کے حضور حاضر ہوں تو اچھی تیاری کے ساتھ آئیں.
میں بہت شرمندہ ہوں اماں! آئندہ اپنے لباس کا خاص خیال رکھوں گا.
شاباش میرا بیٹا ! آمنہ نے اس کے ماتھے پر پیار بھرا بوسہ دیا اور طمانیت سے مسکرا دیں ۔

===============

Latest news

بليم گيم۔آخرى حصه

? مہوش کرن ~~~~~ گن فائر کی آواز پر ڈرائنگ روم کی طرف تیزی سے بھاگتے ہوئے وہ مستقل نائلہ کو...

اندر باہر کا رشتہ

✒: ام مریم آمنہ نے جیسے ہی فجر کی نماز پڑھ کے سلام پھیرا تو آیان کو جاۓ نماز پر...

محبتیں زندہ رہتی ہیں!

✍? مریم خالد استاد ذوق کو کسی ہمدمِ دیرینہ کا ملنا مسیحا و خضر کی ملاقات سے بہتر لگتا ہو...
- Advertisement -

رحمت کا سودا

رحمت کا سودا تحریر : خدیجہ اسحاق "رخشی آپی ....اتنی بے جا پابندیاں نہ لگایا کریں پلیز! آپ کو تو ہر...

سوال نمبر 2

میں ایک شادی شدہ عورت ہوں۔ تین بچے ہیں۔ شوہر اور سسرال والے میری بات کو کوئی اہمیت نہیں...

Must read

بليم گيم۔آخرى حصه

? مہوش کرن ~~~~~ گن فائر کی آواز پر ڈرائنگ روم...
- Advertisement -

You might also likeRELATED
Recommended to you