تربیت اولاد بچوں پر ماں یا باپ کی اتھارٹی

بچوں پر ماں یا باپ کی اتھارٹی

-

- Advertisment -

بعض گھروں میں بچوں پر ماں یا باپ کی اتھارٹی قائم نہیں ہو پاتی۔ بچے ایک کا رُعب لیتے ہیں، دوسرے کو سنجیدہ لینے سے انکاری نظر آتے ہیں۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اور اِس کا حل کیا ہے؟

بہت آسان نسخہ ہے۔ اگر کوئی شخص آپ کے بچوں سے کسی روز پوچھ لے کہ آپ کے ابّو کس کی بات کو زیادہ اہمیّت دیا کرتے ہیں؟ آپ کی بات یا آپ کی ماما کی بات؟ تو جواب یہ ملنا چاہیے:
“ماما کی بات کو”۔
اسی طرح اگر یہ پوچھ لیا جائے کہ آپ کی ماما کس کی زیادہ سنتی ہیں؟ آپ کی یا آپ کے بابا کی؟ تب بھی جواب یہی ملنا چاہیے کہ وہ بابا کی بات کو ترجیح دیا کرتی ہیں۔
یہ ایک ثابت شدہ حقیقت ہے۔ اگر ایسا ہو رہا ہے تو نفسیاتی اعتبار سے یہ شے بچوں پر ماں باپ کی اتھارٹی یکساں طور پر قائم کر دیتی ہے۔
اگر ایسا نہیں ہو رہا تو سچویشن ریویو کریں۔ آپس میں طے کر لیں کہ جب آپ ڈانٹو گی، یا کسی بات سے منع کرو گی، یا کچھ کرنے کا حکم صادر کرو گی تو میں مداخل نہیں ہوں گا۔ پھر جب میں کروں تو آپ بھی۔ ہاں! بچوں کی نظروں سے اوجھل آپ ایک دوسرے پر تنقید کر لیا کریں۔

زیادہ بہتر رویّہ کیا ہے؟
اپنی سطح پر یہ طے کر لینا کہ جب بھی کچھ کہنا ہو تو آپس میں الگ سے مشورہ کریں۔ ایک دم پھٹ پڑنے والے رویّے یعنی explosive situations سے بچنے کا یہی عمدہ طریقہ ہے۔ نیز، جن گھروں میں روٹین اور فیملی رُولز نام کی کوئی شے پائی جاتی ہے، وہاں مسائل ہمیشہ کم کم رہیں گے۔

یاد رکھیں، ہر ہر ایشو پر تربیتی مواد پڑھنا آپ کا فرض ہے ــــ یہ جاننے کے لیے کہ کیسے بچوں سے متعلق ہر مسئلہ کو مختلف انداز میں بھی ڈِیل کیا جا سکتا ہے۔

Latest news

بليم گيم۔آخرى حصه

? مہوش کرن ~~~~~ گن فائر کی آواز پر ڈرائنگ روم کی طرف تیزی سے بھاگتے ہوئے وہ مستقل نائلہ کو...

اندر باہر کا رشتہ

✒: ام مریم آمنہ نے جیسے ہی فجر کی نماز پڑھ کے سلام پھیرا تو آیان کو جاۓ نماز پر...

محبتیں زندہ رہتی ہیں!

✍? مریم خالد استاد ذوق کو کسی ہمدمِ دیرینہ کا ملنا مسیحا و خضر کی ملاقات سے بہتر لگتا ہو...
- Advertisement -

رحمت کا سودا

رحمت کا سودا تحریر : خدیجہ اسحاق "رخشی آپی ....اتنی بے جا پابندیاں نہ لگایا کریں پلیز! آپ کو تو ہر...

سوال نمبر 2

میں ایک شادی شدہ عورت ہوں۔ تین بچے ہیں۔ شوہر اور سسرال والے میری بات کو کوئی اہمیت نہیں...

Must read

بليم گيم۔آخرى حصه

? مہوش کرن ~~~~~ گن فائر کی آواز پر ڈرائنگ روم...
- Advertisement -

You might also likeRELATED
Recommended to you