اسلام توحید تمہارا رب کون ہے؟ نواں حصہ

تمہارا رب کون ہے؟ نواں حصہ

-

- Advertisment -

ایک مصری اخبار میں میں نے ایک نوجوان کی تصویر دیکھی، خوشی اور مسرت اس کے چہرے پر عیاں تھی. تصویر کے نیچے اس کی کہانی درج تھی. یہ شخص اپنے بھرے پرے گھر کا واحد کفیل تھا. بوڑهے ماں باپ کا سہارا، چھوٹے بہن بھائیوں کی پڑھائی کی ذمہ داری اس پر تھی. ایسے حالات میں اسے دبئی میں نوکری مل گئی. سارے گھر والے خوش تھے. چھٹیاں گزارنے کے بعد اسے نوکری پر جانا تھا، ساری تیاریاں مکمل تھیں. دوست احباب سے الوداعی ملاقات، رشتہ داروں کے پرتکلف الوداعی عشائیے اور ماں باپ کی دعائیں سمیٹ کر وہ فلائٹ کے دن ہوائی اڈے پر پہنچا- سب کام اپنے وقت پر ہوگئے تھے. وہ آخری امیگریشن والے کو پاسپورٹ چیک کرا رہا تھا.
جناب آپ کے پاسپورٹ پر ایک مہر نہیں ہے…! آپ اس فلائیٹ پر بورڈ نہیں ہو سکتے ! زرق برق یونیفارم میں ملبوس، چاک وچوبند اہلکار نے کہا.
مگر ….کیا میں واپس جا کر…
نہیں، فلائیٹ کا وقت نکل رہا ہے… آپ کو اگلے ہفتے کوشش کرنی پڑے گی.
مگر… میں… آپ یہ ہزار پاؤنڈ لے لیں…
وہ شخص اپنے گھٹنوں پر گر گیا…. اس کو پتا تھا کہ ایک ہفتہ بعد کا مطلب تھا نوکری سے چھٹی…! وہ دکھ، ملامت اور افسوس میں ڈوب گیا. جہاز کے دروازے اس کے سامنے بند ہوئے اور وہ اپنے سامنے اپنی نوکری کو ڈوبتا دیکھ رہا تھا. روتا پیٹتا گھر پہنچا. بوڑهے ماں باپ، چھوٹے بہن بھائی بھی غم سے نڈهال ہوگئے، دوست احباب غمزدہ اور حاسدین خوش…اس کی دنیا ه
ہی اندهیر ہوگئی…!

اسی شام کو خبروں میں آیا کہ گلف ائیر لائن کا وہی جہاز تکنیکی خرابی کی وجہ سے تباہی کے بعد بحر عرب میں گر گیا، تین سو مسافروں میں سے ایک کے بچنے کی بھی امید نہیں…..!
یہ اگلی صبح کے اخبار میں اس نوجوان کی تصویر تھی…!
جس واقعہ کو وہ اپنے لئے بربادی سمجھ رہا تها وہ اس کی زندگی کی نوید تھی….!

یہی تو زندگی ہے نا…. ہم بھی اکثر کسی چیز کو برا بھلا کہہ رہے ہوتے ہیں جو عرصہ بعد یا کبھی کچھ ہی دیر میں بھلائی ثابت ہوتی ہے یا کبھی الٹ حساب ہوتا ہے.
یہ ایک اچھائی یا برائی کی مثال تھی. جس میں ہمیں بھلائی سامنے نظر آئی مگر اور مثالیں بھی ہیں جس میں بظاہر ہمیں کوئی بھلائی نظر نہیں آتی. موسی علیہ السلام اور خضر کے قصے کا اگلا حصہ دیکھیے. ملاح سے ہٹ کر دونوں ایک شہر میں پہنچے جہاں ایک 11 سال کا بچہ ان کے سامنے کھیل رہا تھا. خضر نے اس بچے کو پکڑا اور اس کا سر تن سے جدا کردیا… موسی علیہ السلام دم بخود رہ گئے… آپ کیسے ایک معصوم بچے کے ساتھ یہ سلوک کر سکتے ہیں؟ ابھی تو بالغ بھی نہیں ہوا کہ کسی غلطی یا گناہ کے لئے اسے مورد الزام ٹہرایا جائے….!

ترجمہ: مریم زیبا
ڈاکٹر ابو امینہ بلال فلپس
Lecture: Who is your Lord?

Latest news

بليم گيم۔آخرى حصه

? مہوش کرن ~~~~~ گن فائر کی آواز پر ڈرائنگ روم کی طرف تیزی سے بھاگتے ہوئے وہ مستقل نائلہ کو...

اندر باہر کا رشتہ

✒: ام مریم آمنہ نے جیسے ہی فجر کی نماز پڑھ کے سلام پھیرا تو آیان کو جاۓ نماز پر...

محبتیں زندہ رہتی ہیں!

✍? مریم خالد استاد ذوق کو کسی ہمدمِ دیرینہ کا ملنا مسیحا و خضر کی ملاقات سے بہتر لگتا ہو...
- Advertisement -

رحمت کا سودا

رحمت کا سودا تحریر : خدیجہ اسحاق "رخشی آپی ....اتنی بے جا پابندیاں نہ لگایا کریں پلیز! آپ کو تو ہر...

سوال نمبر 2

میں ایک شادی شدہ عورت ہوں۔ تین بچے ہیں۔ شوہر اور سسرال والے میری بات کو کوئی اہمیت نہیں...

Must read

بليم گيم۔آخرى حصه

? مہوش کرن ~~~~~ گن فائر کی آواز پر ڈرائنگ روم...
- Advertisement -

You might also likeRELATED
Recommended to you