قرآن قرآن پر عمل قرآن پر عمل قسط نمبر 14

قرآن پر عمل قسط نمبر 14

-

- Advertisment -

قرآن پر عمل
قسط( 14)

صدقہ مصیبت کو ٹال دیتا ہے

میں ایک دن ایک مریضہ کی عیادت کے لیے گئی۔ اسے اتنے سخت درد ہوتے تھے کہ ٹلنے کا نام نہ لیتے تھے۔ میں نے اسے تسلی دی اور اسے اللہ کی طرف رجوع کرنے کی دعوت دی۔ میں نے اس سے درخواست کی کہ وہ دفعِ مصیبت کے لیے صدقہ دے ۔ مریضہ نے کہا: ’’میں نے بہت صدقے دیے ہیں اور کسی کو بھی نہیں چھوڑا۔ میں نے اللہ کے لیے صدقہ دیا۔ اپنے گاؤں کے امام صاحب کو صدقہ دیا، بلکہ میں نے ملک کے تمام مشہور اولیاء کے لیے صدقے بھیجے ہیں، مگر فائدہ کوئی نہیں ہوا۔‘‘

اس کی باتوں سے مجھے مصیبت کی جڑ مل گئی۔ میں سمجھ گئی کہ خرابی کہاں ہے ؟ یہ عورت غفلت کا شکار ہے۔ میں نے اسے غفلت سے نکالنے کا پختہ ارادہ کرلیا۔ میں نے کہا: ’’صدقات تو صرف خالصتاً اللہ کے لیے ہوتے ہیں اور جو صدقات غیر اللہ کے لیے ہوتے ہیں ، پروردگار انہیں قبول نہیں کرتا۔ آپ خالصتاً اللہ کو پکاریں، اس کے ساتھ کسی کو ذرہ برابر شریک نہ کریں۔ صرف تنہا وہی آپ کو شفا دینے پر قادر ہے۔‘‘
’’میں اللہ کے نام پر آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ آپ اس ارشاد الٰہی کے مطابق چلیں: عمل درآمد کیسے کرنا ہوگا؟ آیت یہ تھی :’’فَاعْبُدِ اللّـٰهَ مُخْلِصًا لَّـهُ الدِّيْنَ(الزمر،۲:۳۹)صرف اللہ سے مانگیں۔ کسی اور سے مانگنے سے احتراز کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ دوا دارو بھی جاری رکھیں۔ تمام اسباب اختیار کریں۔ اللہ کے حضور توبہ کریں۔ اپنی نادانی و غفلت پر اللہ سے معذرت کریں۔ ہر وقت اسی سے مانگیں۔ دعا و التجا میں الحاح و اصرار کریں۔ کوئی آپ کو اللہ سے نہ پھیرنے پائے۔‘‘

اس بیمار عورت نے وعدہ کیا کہ وہ میری باتوں پر عمل کرے گی۔ میں جب بھی اس سے ملنے جاتی ، ہر ملاقات پر اسے یاد دلاتی کہ ہمارے مابین کیا طے پا چکا ہے۔ وہ بھی اقرار کرتی کہ وہ اپنے عہد و پیمان پر قائم ہے۔ میں رات کی تنہائیوں میں اس کے لیے بہ کثرت دعائیں کرتی کہ اللہ اس کی غفلت سے بھی اسے نجات دے اور دردوں سے بھی نجات بخشے۔ یہ بہن دھیرے دھیرے بہتر ہونے لگی۔ اللہ تعالیٰ سے اس کا تعلق مضبوط سے مضبوط تر ہوتا گیا۔ اسے تجربے سے معلوم ہوگیا کہ اللہ تعالیٰ کتنا قریب ہے، کتنا فریاد رس ہے، کتنا دعاؤں کو قبو ل فرمانے والا ہے۔ جتنا اس کے یقین میں اضافہ ہوا اتنی ہی اس کو جلد شفا ملی۔ وہ اپنے ماضی پر نادم ہے اور اس کی تلافی کے لیے کثرت سے استغفار کرتی ہے۔

Latest news

بليم گيم۔آخرى حصه

? مہوش کرن ~~~~~ گن فائر کی آواز پر ڈرائنگ روم کی طرف تیزی سے بھاگتے ہوئے وہ مستقل نائلہ کو...

اندر باہر کا رشتہ

✒: ام مریم آمنہ نے جیسے ہی فجر کی نماز پڑھ کے سلام پھیرا تو آیان کو جاۓ نماز پر...

محبتیں زندہ رہتی ہیں!

✍? مریم خالد استاد ذوق کو کسی ہمدمِ دیرینہ کا ملنا مسیحا و خضر کی ملاقات سے بہتر لگتا ہو...
- Advertisement -

رحمت کا سودا

رحمت کا سودا تحریر : خدیجہ اسحاق "رخشی آپی ....اتنی بے جا پابندیاں نہ لگایا کریں پلیز! آپ کو تو ہر...

سوال نمبر 2

میں ایک شادی شدہ عورت ہوں۔ تین بچے ہیں۔ شوہر اور سسرال والے میری بات کو کوئی اہمیت نہیں...

Must read

بليم گيم۔آخرى حصه

? مہوش کرن ~~~~~ گن فائر کی آواز پر ڈرائنگ روم...
- Advertisement -

You might also likeRELATED
Recommended to you